رسائی کے لنکس

چیچنیا کی پارلیمنٹ پر حملہ، تین افراد ہلاک


چیچنیا کی پارلیمنٹ پر حملہ، تین افراد ہلاک
چیچنیا کی پارلیمنٹ پر حملہ، تین افراد ہلاک

روس میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ منگل کو چار مسلح افراد نے جنوبی ریاست چیچنیا کی پارلیمنٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا اور کم ازکم تین افراد کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق گروزنی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کرکے عمارت کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

چیچن صدر رمضان کادیروو نے روسی خبر رساں ادارے انٹر فیکس کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں موجود کسی عہدیدار کو گذند نہیں پہنچا۔

روس کے شمالی حصے میں حکومت کو کئی برسوں سے شدت پسندی کا سامنا ہے۔ مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعات کی اہم وجوہات میں علاقے میں انتہائی غربت، قبیلوں میں دشمنی، بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور مذہبی رجحان شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG