رسائی کے لنکس

چیلسی میننگ نے سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیے


چیلسی میننگ
چیلسی میننگ

خفیہ معلومات افشا کرنے والے امریکی فوج کے ایک سابق اہلکار چیلسی میننگ نے میری لینڈ سے سینیٹ کی نشست کے لیے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔

وہ 2007ء سے میری لینڈ سے ڈیموکریٹک سینیٹر بین کارڈن کے مقابلے میں انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

30 سالہ میننگ نے بھی بطور ڈیموکریٹ ہی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات داخل کروائے۔

وہ چھٹی ایسی امیدوار ہیں جنہوں نے یہاں سے سینیٹ کی نشست کے لیے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

براڈلی میننگ
براڈلی میننگ

میننگ کو 35 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ لیکن 17 جنوری، 2017 کو سابق صدر براک اوباما نے میننگ کی رحم کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کم کر کے 7 سال کر دی تھی۔ سزا میں تخفیف 27 مئی ، 2010 سے نافذالعمل ہوئی۔ یوں میننگ نے تقریباً 7 برس قید کاٹنے کے بعد گزشتہ برس رہائی حاصل کی۔

2010ء میں اپنی گرفتاری کے وقت چیلسی میننگ، براڈلی میننگ کے طور پر جانی جاتی تھِں لیکن بعد ازاں انھوں نے اپنی جنس کو خواجہ سرا ظاہر کیا اور اپنا نام بھی تبدیل کر لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG