رسائی کے لنکس

بچوں کی ویکسین اور آٹزم میں تعلق پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر کی پریکٹس پر پابندی


بچوں کی ویکسین اور آٹزم میں تعلق پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر کی پریکٹس پر پابندی
بچوں کی ویکسین اور آٹزم میں تعلق پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر کی پریکٹس پر پابندی

ایک برطانوی ڈاکٹر کو ، جس کے بچوں کی ویکسین اور آٹزم کے مریض کے درمیان تعلق کے دعوؤں نے بین الاقومی بحث مباحثوں کو جنم دیا تھا، پیشہ ورانہ بدیانتی کا مجرم ٹہرایا گیا ہے اور ملک کے اندران کی پریکٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

برطانیہ کی جنرل میڈیکل کونسل نے پیر کے روز ڈاکٹر اینڈریو واک فیلڈ کے خلاف فیصلہ سنایا۔کونسل کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1998ء میں اپنی ایک تحقیق شائع کرکے بددیانتی اور غیر ذمہ داری کا اقدام کیا تھا۔ اس تحقیق میں کہاگیا تھا کہ خسرہ، گل پھیڑے اورایم ایم آر کی ویکسین کے استعمال سے آٹزم اور پیٹ کی بیماری کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

واک فیلڈ کا ریسرچ پیپر ایک معروف جریدے ’لین سٹ‘ میں شائع ہواتھا جس نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل پیدا کردی تھی اور امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کئی حصوں میں ایم ایم آر ویکسینوں کے استمال میں نمایاں طورپر کمی ہوگئی تھی۔

نقائص پر مبنی تحقیق کی اشاعت کے بعد، جس کی بعدازاں جریدے ’لین سیٹ‘ نے تردیدکردی تھی، برطانیہ کے صحت سے متعلق حکام نے صرف انگلینڈ اور ویلز میں خسرے کے 25 واقعات کی نشان دہی کی تھی۔

واک فیلڈ اب امریکہ میں رہتے اورکام کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG