رسائی کے لنکس

چلی میں زلزلے کا ایک اور طاقتور جھٹکا


چلی میں زلزلے کا ایک اور طاقتور جھٹکا
چلی میں زلزلے کا ایک اور طاقتور جھٹکا

ساحلی شہر کون سیپسی اون کے کچھ لوگ بدھ کے روز 5.9 شدّت کا جھٹکا محسوس کرتے ہی بلند مقامات کی جانب دوڑ پڑے

چلی میں اُس ہولناک زلزلے کے کچھ دن بعد ، جس میں 800 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں ، ایک اور طاقتور جھٹکے نے ملک کے لوگوں کچھ دیر کے لیے سرا سیمہ کردیا۔

ساحلی شہر کون سیپسی اون کے کچھ لوگ بدھ کے روز 5.9 شدّت کا جھٹکا محسوس کرتے ہی بلند مقامات کی جانب دوڑ پڑے۔

کون سیپسی اون چلی کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور وہ ہفتے کے روز آنے والے 8.8شدّت کے اُس زلزلے کے مرکز کے سب سے زیادہ قریب تھا، جس نے بہت وسیع پیمانے پر تباہی مچائى ہے اور جس کے باعث سمندر میں اُٹھنے والی سُونامی کی لہر بحر الکاہل کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچ گئى۔تاہم عہدے داروں نےبدھ کے زلزلے کے بعد کہا ہے کسی سُونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

ہفتے کے روز بڑے زلزے کے بعد سے چلی میں اور کئى جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔

اسی دوران کون سیپسی اون میں 18 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور بُری طرح متاثر ہونے والے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور امدادی کوششوں میں مدد کے لیے 14 ہزا فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔شہر کے کچھ لوگوں نےخود اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے ہیں ۔ ان لوگوں نے اپنے محلوں میں داخل ہونے والے ہر شخص پر نظر رکھنے کے لیے سڑکوں پر رُکاوٹیں قائم کردی ہیں۔

XS
SM
MD
LG