رسائی کے لنکس

چلی کے زلزلے نے شہروں کو اپنی جگہ سے کھسکا دیا


چلی کے زلزلے نے شہروں کو اپنی جگہ سے کھسکا دیا
چلی کے زلزلے نے شہروں کو اپنی جگہ سے کھسکا دیا

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ چلی میں 8.8 کی شدت سے آنے والے تباہ کرن زلزلے نے کون سیپسی اون شہر کو تین میٹر (دس فٹ) سے زیادہ مغرب کی دھکیل دیا ہے۔

کئی امریکی یونیورسٹیوں کے سائنس دانوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 27 فروری کو آنے والا زلزلہ اس قدر طاقت ور تھا کہ اس نے دارالحکومت سان تیاگو کو 27 سنٹی میٹر (دس انچ) جنوب مغرب کی طرف کھسکا دیا ہے۔

اگرچہ ارجنٹینا کا دارالحکومت بیونس آئرس 14 سو کلومیٹر دور ہے، تاہم اس زلزلے اسے بھی دو سنٹی میٹر کھسکایا ہے۔

سائنس دانوں نے یہ اعداد و شمار گلوبل پوزیشننگ سییٹلائٹوں کی مدد زلزلے سے پہلے اور زلزلے کے بعد لی جانے والی تصاویر کی مدد سے مرتب کیے ہیں۔

چلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے میں 452 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG