رسائی کے لنکس

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے


چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو آنے والے زلزلے کا مرکز چلی کے آروکانیا علاقے سے ستر کلومیٹر دور بحرالکاہل میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 7.1ریکارڈ کی گئی ہے۔

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو آنے والے زلزلے کا مرکز چلی کے آروکانیا علاقے سے ستر کلومیٹر دور بحرالکاہل میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 7.1ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں یہ شدت زیادہ بتائی گئی تھی۔

زلزلے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح سونامی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد گھروں سے نکل کر اونچے مقاموں پر چلے گئے۔

امریکہ کے سونامی وارننگ سنٹر نے کہا ہے کہ کسی تباہ کن سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔ مگر ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس شدت کے زلزلے ساحلی علاقوں میں مقامی سونامی پیدا کر سکتے ہیں۔

چلی کے آروکانیا علاقے میں گزشتہ سال فروری میں 8.8شدت کا زلزلہ آیا تھا جو ایک سونامی کا سبب بنا تھا جس کے نتیجے میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG