رسائی کے لنکس

چلے کی صدر کی جانب سے مدد کی اپیل


سینکڑوں افراد کی ہلاکت؛ اچکوں کی عید

چلے کی صدر مشل باچلیٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے امداد دیں۔ اس زلزلے میں سات سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صدر باچلیٹ نے اتوار کے روز ایمرجنسی حکام سے بات چیت ک بعد اعلان کیا کہ زلزلے سے ہونی والی اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا امدادی کارکن ملبے سے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں مگر خطرہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

آٹھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے نے جنوبی افریقہ کے اس ملک کو ہفتے کے روز اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔ زلزلے کے بعد بہت سے لوگ گھروں سے باہر ہی رہے کیوں کہ بعد میں دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے رہے۔

چور اچکے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانوں میں آ گھسے اور کھانے کی اشیا کے علاوہ بجلی کا سامان چرانے لگے۔ پولیس نے انسو گیس پھینک کر انہیں منتشر کیا۔

XS
SM
MD
LG