رسائی کے لنکس

چلی کا زلزلہ: سونامی کا خطرہ ٹل گیا


چلی کا زلزلہ: سونامی کا خطرہ ٹل گیا
چلی کا زلزلہ: سونامی کا خطرہ ٹل گیا

امریکہ کی جزیرہ نما ریاست ہوائی میں بحر الکاہل کے لیے سونامی کا انتبا ہ جاری کرنے والے مرکز نے چلی کے ہلاکت خیز زلزلےکے بعد بحرالکاہل کے ممالک کے لیے سمندری طوفان سونامی کا جو انتباہ جاری کیا تھا اسے واپس لے لیا ہے ۔

مرکز نے سمندری لہروں میں ایک میٹر تک کی طغیانی کی اطلاعات ملنےکے بعد جاپان اور روس تک کے فاصلوں پرواقع علاقوں کے لیے وارننگ واپس لے لی ۔

بحرالکاہل کے علاقےسے کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس سے قبل فلپائن اور نیوزی لینڈ سمیت علاقے کے متعدد ملکوں سے ہزاروں لوگوں کو ساحلی علاقوں سے نکال لیا گیا

البتہ چلی کے ساحلی علاقوں میں سونامی سے پانچ افراد ہلاک اور 11 کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

XS
SM
MD
LG