رسائی کے لنکس

چین: انتہائی مطلوب مفرور اسمگلر کا اعتراف جرم


چین: انتہائی مطلوب مفرور اسمگلر کا اعتراف جرم
چین: انتہائی مطلوب مفرور اسمگلر کا اعتراف جرم

چین کے عہدے داروں نے کہاہے کہ اس شخص کے خلاف مقدمے کی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے جسے ملک کا سب سے زیادہ مطلوب مفرور مجرم تصور کیا جاتا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ لائی چانگ ژنگ کو اسمگلنگ اور رشوت ستانی کے جرائم میں اعتراف کے بعد جمعے کے روز پراسیکیوٹرز کے حوالے کردیا گیا۔

لائی کو جولائی میں کینیڈا سے ڈی پورٹ کردیا گیاتھا۔ وہ طویل عرصے تک یہ اصرار کرتا رہاہے کہ اس کے خلاف عائد کردہ الزامات کا محرک سیاسی وجوہات ہیں۔

چین کے عہدے داروں لائی پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ لاکھوں ڈالر مالیت کی اسمگلنگ کرنے والا گروہ چلارہاتھا ۔ وہ پرتعیش زندگی بسر کرتا تھا اور اس کے لیے درجنوں عہدے داروں کو رشوت دیتاتھا۔

اس پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طورپر کاروں سے لے کر سگریٹوں تک ہر چیز کی اسمگلنگ کرتا رہاہے۔

لائی 1999ء میں کینیڈا چلا گیاتھا اور اس سال جولائی میں ڈی پورٹ ہونے تک اپنی واپسی کے خلاف مقدمہ لڑتا رہا۔ اس کا کہناتھا کہ اگر اسے واپس بھیجا گیا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا اور موت کی سزا دے دی جائے گی۔

کینیڈا کا کہناہے کہ چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لائی کو موت کی سزا نہیں دی جائے گی۔

کینیڈا میں سزائے موت نہیں دی جاتی اور وہ ایسے افراد کو اپنے ملک سے ڈی پورٹ بھی نہیں کرتا جنہیں موت کی سزا دیے جانے کا خدشہ ہو۔

XS
SM
MD
LG