رسائی کے لنکس

شنگھائی کی عمارت میں آتش زدگی سے آٹھ ہلاک


شنگھائی کی عمارت میں آتش زدگی سے آٹھ ہلاک
شنگھائی کی عمارت میں آتش زدگی سے آٹھ ہلاک

چین کے شہر شنگھائی میں پیر کو ایک بلند رہائشی عمارت میں آتش زدگی سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک نیوز کانفرنس میں جانی نقصانات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے مقامی حکام نے بتایا کہ اِس حادثے میں 90 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیس منزلہ عمارت میں اساتذہ مقیم ہیں اور اِن دنوں یہاں تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہا تھا۔

ادارے کے مطابق آتش زدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اُس نے مزدوروں کے زیر استعمال ایک پلیٹ فارم پر شعلے بھڑکتے دیکھے جنھوں نے بعد میں عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

XS
SM
MD
LG