رسائی کے لنکس

چین: مسافر بس میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک


حادثہ کے وقت 35 نشستوں والی بس میں 47 افراد سوار تھے۔
حادثہ کے وقت 35 نشستوں والی بس میں 47 افراد سوار تھے۔

چین میں مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک بس میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ژنہوا‘ کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح چین کے وسطی صوبہ ہینان کے شہر ژنیانگ میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے وقت 35 نشستوں والی بس میں 47 افراد سوار تھے۔

ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک ہے جسے ژومادیان شہر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان کی لاشیں بری طرح جھلس جانے کی وجہ سے ناقابلِ شناخت ہو چکی ہیں اور ان کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی جائے گی۔

آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG