رسائی کے لنکس

امریکہ: چین کی 200 ارب ڈالر کی اشیا پر درآمدی ٹیکس عائد


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے امریکہ کے تجارتی نمائندے کو چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر محصولات لگانے کی ہدایت دی ہے۔

صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے دنیا کی ان دو عظیم معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

چین پہلے ہی یہ کہہ چکا ہے کہ امریکہ کی جانب سے نئے ٹیکس لگائے جانے کی صورت میں وہ بھی اتنی ہی مالیت کی امریکی اشیا پر اسی تناسب سے ٹیکس عائد کر دے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ نئے محصولات کا اطلاق 24 ستمبر سے ہو گا اور اس سال کے آخر تک ٹیکس کی شرح 10 فی صد ہو گی جب کہ اس کے بعد اسے بڑھا کر 25 فی صد کر دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو تجارت میں غیر منصفانہ رویہ ترک کرنا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر چین نے جوابی اقدام کیا تو وہ امریکہ میں چین کی مزید 267 ارب ڈالر کی درآمدات پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔

XS
SM
MD
LG