رسائی کے لنکس

چین میں ’خطرناک افواہیں‘ پھیلانے کے جرم میں گرفتاریاں


چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق فروری کے وسط سے ملک میں ’انٹرنیٹ سے جڑے جرائم‘ کی پاداش میں اب تک 1000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا نے مارچ کے اواخر میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ تھا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ’ضرر رساں‘ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف مہم میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ لیکن رواں ہفتے ایک نئی رپورٹ میں گرفتار کیے جانے والے مشتبہ افراد کی تعداد 1065 بتائی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق 16 ویب سائٹس کو بند جب کہ دو لاکھ سے زائد ’نقصان دہ‘ پیغامات حذف کر دیئے گئے ہیں۔

یہ اعداد و شمار رپورٹ میں شائع کیے گئے اور کہا گیا کہ سماجی استحکام کے لیے یہ کارروائی ضروری تھی کیوں کہ مارچ میں ایسی افواہیں پھیلائی گئیں کہ ملک میں بغاوت ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG