رسائی کے لنکس

چین میں راہ گیروں پر حملے میں 6 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

چین میں پولیس نے کہا ہے کہ چاقوؤں سے لیس دو افراد نے شمال مغربی سرحدی علاقے سنکیانگ میں ایک مجمعے پر حملہ کر کے کم از کم چھ افراد کو ہلاک اور 28 کو زخمی کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ حملے کا آغاز ہفتہ کی شب شاہراہِ ریشم والے شہر کاشغر میں دو دھماکوں سے ہوا، جس کے بعد دو افراد نے چوراہے پر ایک ٹرک کے ڈرائیور کو ہلاک کرنے کے بعد اس کا ٹرک ہائی جیک کر لیا۔ دونوں افراد نے ٹرک کا رخ ایک مجمعے کی طرف موڑ دیا اور پھر نیچے اتر کر راہگیروں پر چاقووٴں سے وار کرکے کم از کم چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجمعے میں شامل افراد نے ایک حملہ آور کو مار مار کر ہلاک کر دیا جب کہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا۔ حملے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکی ہیں۔

اس سے قبل 18 جولائی کو پولیس اہلکاروں نے سنکیانگ کے شہر ہوتان میں ایک تھانے پر حملہ کرنے والوں پر فائرنگ کر کے 14 فسادیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سنکیانگ میں لاکھوں مسلمان یغور آباد ہیں جو اُن کے بقول بیجنگ کی جبری طرز حکمرانی اور چین کے اکثریتی نسلی گروپ ہان سے تعلق رکھنے والے افراد کے یہاں آ کر آباد ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG