چین میں ایک بس میں آگ لگنے سے کم ازکم 20 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بس میں ایک سٹیل فیکٹری کے ملازمین سفر کر رہے تھے۔
سرکاری خبررساں ادارے ”Xinhua “ کے مطابق یہ واقعہ شنگھائی کے قریب ووکسی کے علاقے میں اتوار کی رات پیش آیا۔ بس سٹیل فیکٹری میں رات کے اوقات میں کام کرنے والے ملازمین کو لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہو تی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بس میں آگ بڑھکنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے ، تاہم علاقائی حکام اور دیگر متعلقہ افراد نے صورت حا ل پر مزید بات چیت سے معذرت کی ہے۔