رسائی کے لنکس

چین میں ا سکول پر حملہ ، تین بچے ہلاک


چین میں ا سکول پر حملہ ، تین بچے ہلاک
چین میں ا سکول پر حملہ ، تین بچے ہلاک

چین میں ایک اسکول پر حملے میں تین بچے ہلاک جب کہ مزید تین بچے اور اساتذہ زخمی ہو گئے ہیں ۔ جنوبی چین کے صوبے شین ڈونگ میں ایک نامعلوم حملہ آور نے منگل کو خنجر سے چھوٹے بچوں کے ایک سکول پر حملہ کر کے ان بچوں کو ہلاک کیا۔

چین میں حالیہ مہینوں میں اسکولوں پر حملوں میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ ان حملوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ذہنی بیماریوں کے شکار لوگ ان میں ملوث ہیں۔

رواں سال مارچ سے مئی کے دوران اسکولوں پر کم ازکم پانچ بڑے حملوں میں کم ازکم 15 بچوں کو ہلاک کیا گیا۔ ان حملوں میں ملوث دو افراد کو سزا دی جاچکی ہے جب کہ دو نے خودکشی کر لی تھی۔

XS
SM
MD
LG