رسائی کے لنکس

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی


حکام کے مطابق تمام لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم بڑے پیمانے پر تباہی کے سبب امدادی سرگرمیوں میں کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

چین میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

دھماکے کے بعد دو کان کنوں کو بچا لیا گیا ہے۔

یہ حادثہ چین کے علاقے چانگ گوینگ میں ہوا۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ کے مطابق دھماکا ایک نجی ملکیت والی کوئلے کی کان میں ہوا۔

حکام کے مطابق تمام لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم بڑے پیمانے پر تباہی کے سبب امدادی سرگرمیوں میں کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عہدیداروں نے پہلے ہی اس مہلک بم دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مقامی انتظامیہ نے علاقے میں قائم کوئلے کی چھوٹی کانیں بند کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل رواں سال خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ نے چین کے ’نیشنل انرجی ایڈمنسٹیریشن‘ کے ریکارڈ کے حوالے سے بتایا تھا کہ چین میں 2015ء کے دوران کوئلے کی کانوں میں دھماکوں سے لگ بھگ 171 افراد مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG