رسائی کے لنکس

چین: تین ہزار سے زیادہ عہدے داروں کو کرپشن پر سزائیں


چین: تین ہزار سے زیادہ عہدے داروں کو کرپشن پر سزائیں
چین: تین ہزار سے زیادہ عہدے داروں کو کرپشن پر سزائیں

تین ہزار سے زیادہ چینی عہدے داروں کو رشوت لینے اور دوسرے غیرقانونی معاملات پر سزائیں دی گئی ہیں ،جن میں سے کچھ کاتعلق بیجنگ کے پانچ کھرب 86 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج سے ہے۔

چین کی نگرانی سے متعلق وزارت نے یہ اعلان بدھ کے روز کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے یہ واقعات پچھلے سال اکتوبر سے اس سال اپریل کے دوران ہوئے۔

وزارت کا کہناتھا کہ سنگین ترین مقدمات میں ایک ایسے عہدے دار کا مقدمہ بھی شامل تھا جس نے 32 لاکھ ڈالر رشوت لی تھی۔

نگرانی سے متعلق وزارت کے عہدے دار فوفوئی نے بتایا کہ زمین کے بندوبست کے لیے کام کرنے والے عہدے دار بطور خاص رشوت ستانی میں ملوث ہوئے ۔ ان کا کہناتھا کہ وزارت نے اس خرابی میں کمی کے لیے اصلاحات پر زور دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

2008ء میں ایک بڑے معاشی امدادی پیکج دیے جانے کے بعد سے چین کی تیزی سے بڑھتی تعمیراتی صنعت میں بدعنوانی کے امکان کے بارے میں خدشات موجود ہیں۔ اس پیکج میں زیادہ تر توجہ تعمیرات سے متعلق منصوبوں پر مرکوز تھی۔

XS
SM
MD
LG