رسائی کے لنکس

انسانی اعضا کے کاروبار پر سزائے موت کی تجویز


انسانی اعضا کے کاروبار پر سزائے موت کی تجویز
انسانی اعضا کے کاروبار پر سزائے موت کی تجویز

چین میں پالیسی ساز ایک نئے قانون پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت انسانی اعضا کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کو موت کی سزا دی جا سکے گی۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق مجوزہ قانون میں زبردستی انسانی اعضا حاصل کرنے یا کسی شخص کو اُنھیں عطیہ کرنے پر مجبور کرنے والے مجرمان کے لیے 10 سال قید، عمر قید یا سزائے موت تجویز کی گئی ہے۔ اس وقت اس جرم میں ملوث افراد پر محض غیرقانونی کاروبار کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کی رائے میں نیا قانون چین اور دوسرے ملکوں میں انسانی اعضا کی ’بلیک مارکیٹ‘ پر قابو پانے کے لیے لازمی ہے۔

مجوزہ قانون کو بدھ کے روز نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ منظوری کی صورت میں اس قانون کا نفاذ یک مئی سے شروع ہو جائے گا۔

XS
SM
MD
LG