رسائی کے لنکس

کشتیوں پر حملے میں 11 چینی باشندے ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

چین میں حکام نے کہا ہے کہ دریائے میکونگ میں مشتبہ طور پر منشیات کے اسمگلروں کے ایک حملے میں کم از کم 11 چینی باشندے ہلاک ہو گئے جب کہ مزید دو لاپتا ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے حکام نے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ کو بتایا کہ دو مال بردار کشتیوں پر حملہ جمعرات کو اس وقت ہوا جب یہ گولڈن ٹرائی اینگل کے علاقے سے گزر رہی تھیں۔

بینکاک پوسٹ اخبار کا کہنا ہے کہ تھائی فورسز نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف فوری کارروائی کر کے کشتیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا جس پر ممنوعہ ادویات لدی ہوئی تھیں۔

تھائی فوج نے اخبار کو بتایا کہ اس واقعہ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار نور کہم کی سربراہی میں قائم منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ ہے۔

XS
SM
MD
LG