رسائی کے لنکس

چین کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کی آزمائش


چین کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کی آزمائش
چین کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کی آزمائش

چین کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کی کھلے پانیوں میں آزمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔

روس کا یہ سابقہ جہاز، جس کو چین نے جدید آلات سے لیس کیا ہے، بدھ کی صبح دالیئن کی بندرگاہ سے روانہ ہوا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ آزمائش کا یہ عمل پہلے سے طے شدہ تھا اور اس مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد جہاز پر مزید کام کے لیے اسے دوبارہ لنگر انداز کیا جائے گا۔

چین نے یہ جہاز 1998ء میں یوکرین سے خریدا تھا، جس کے بعد مختلف ملکوں کی جانب سے چین کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

چین کی وزارت دفاع نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ طیارہ بردار بحری جہاز کو تربیتی اور تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ طیارہ بردار جہاز بنیادی طور پر سویت یونین نے تیار کیا تھا لیکن اس پر کام 1991ء میں کمیونسٹ ریاست کے زوال سے پہلے مکمل نا ہو سکا۔ جہاز کو یوکرین کو منتقل کر دیا گیا تھا جس نے اس میں نصب بیشر ساز و سامان نکالنے کے بعد اسے چین کو فروخت کر دیا۔

XS
SM
MD
LG