رسائی کے لنکس

چین کے نائب صدر دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے


پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار چین کے نائب صدر وانگ چی شن کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ 27 مئی 2019
پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار چین کے نائب صدر وانگ چی شن کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ 27 مئی 2019

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب محمد سرور سے چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ جس میں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان صنعت، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلٰی پنجاب اور چینی نائب صدر کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور چین کے بڑے شہروں کے درمیان اشتراک کار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

چین کے نائب صدر کے دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف سمجھوتوں اور یاداشتوں پر دستخط بھی کیے۔

چینی نائب صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نئی انڈسٹریل پالیسی کے تحت صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور وہ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر طرح کی مراعات دیں گے۔

وزیراعلٰی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور چینی نائب صدر کی ملاقات میں صنعت، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پنجاب اور چین کے بڑے شہروں کے درمیان اشترا ک کار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وہ چین کی سرکاری و نجی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پنجاب میں چین کے تعاون سے اورنج لائن سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر سطح پر تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر بہتر تعلقات کی سمیت پیش رفت کے طور پر چینی باشندوں کے لیے ای ویزے کے اجرا کا بھی ذکر کیا۔

چین کے نائب صدر وانگ چی شن کا کہنا تھا صوبہ پنجاب اور شین ڈو کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ اور ان کا ملک ژیان اور لاہور کے درمیان بھی مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چین کے نائب صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں عشائیہ دیا۔

چین کے نائب صدر منگل کے روز لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں وہ تاجروں کے ایک وفد سے بھی ملیں گے۔

XS
SM
MD
LG