رسائی کے لنکس

چین: تیل کی زیرِ آب تلاش شروع


چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ساؤتھ چائنہ سی کے علاقے میں گہرے پانی میں تیل کی تلاش کے لیے پہلی ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔

خبررساں ادارے ژنہوا کے مطابق تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کے کام کا آغاز بدھ کو ہانگ کانگ کے جنوب مشرق میں 320 کلو میٹر کے فاصلے پر کیا گیا۔

کھدائی کا کام ایک سرکاری کمپنی کر رہی ہے اور اس مرتبہ 1,500 میڑ گہرائی تک ڈرلنگ کی جائے گی جب کہ اس سے قبل 300 میڑ گہرائی تک یہ کام کیا جا چکا ہے۔

چین کی معیشت کا زیادہ تر انحصار درآمد کیے جانے والے تیل پر ہوتا ہے اور اس نے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ساؤتھ چائنہ سی کے علاقے میں تیل کی تلاش کا کام زور شور سے شروع کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG