رسائی کے لنکس

یورپی یونین سے درآمد شدہ شمسی توانائی کی مصنوعات کی تحقیقات


سولر پینلز
سولر پینلز

چین میں حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات میں تمام توجہ اس بات پر ہو گی کہ شمسی توانائی جذب کرنے والے آلات آیا یورپی یونین مصنوعی طور پر چین میں کم قیمتوں پر فروخت کر رہا ہے یا نہیں۔

چین اس بات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کرنے جا رہا ہے کہ شمسی توانائی کے حصول سے متعلق آلات کی برآمدات پر یورپی یونین کی رعایتیں کہیں غیر منصفانہ تو نہیں۔

یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ جاری چین کے تجارتی جھگڑوں کے سلسلے کی یہ نئی کڑی ہے۔

چینی وزارت تجارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات میں تمام توجہ اس بات پر ہو گی کہ آیا شمسی توانائی جذب کرنے والے آلات یا سولر سیلز بنانے کے لیے درکار پولی سیلیکان نامی مواد یورپی یونین مصنوعی طور پر چین میں کم قیمتوں پر فروخت کر رہا ہے یا نہیں۔

چین نے یہ اعلان ایسے وقت کیا ہے جب یورپی یونین نے بھی یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں کہ چینی پینل اصل قیمت سے اسی فیصد کم پر یورپ میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

امریکہ نے اکتوبر کے اوائل میں چین سے درآمد کیے جانے والے سولر پینلز پر حکومت کی طرف سے غیر مناسب رعایتوں کے سدباب کے لیے 250 فیصد تک ڈیوٹی عائد کردی تھی۔

گزشتہ ماہ بیجنگ متنبہ کر چکا ہے کہ یہ تنازعات توانائی کے حصول کی اُبھرتی ہوئی منڈی میں ٹکراؤ کو جنم دیں گے۔ یہ شعبہ کئی حکومتوں کی نظر میں ملازمتوں میں اضافے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
XS
SM
MD
LG