رسائی کے لنکس

یورو بحران کے حل میں چین کی مدد کا وعدہ


یورو بحران کے حل میں چین کی مدد کا وعدہ
یورو بحران کے حل میں چین کی مدد کا وعدہ

چین کے نائب صدر ژی جن پنگ نے جو ان دنوں آئرلینڈ کے دورے پر ہیں، یورپ کے ساتھ چین کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ یورو کے استحکام کے لیے یورپ میں مزید سرمایہ کاری پر غور کررہاہے۔

وزیر اعظم آئرلینڈ اینڈا کینی سے اتوار کی شام مذاکرات میں مسٹر ژی نے کہا کہ چین ، یورو اور یورو زون کے علاقوں کے استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

مسٹر کینی نے کہاکہ آئرلینڈ چین کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہش مند ہے اوراسے توقع ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری ، تعلیم ، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں اس کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔

اتوار ہی کے روز جاپان کے وزیر خزانہ جن ازومی نے بیجنگ میں چین کے نائب وزیر اعظم وانگ کیشان کے ساتھ دو طرفہ مالیاتی تعاون اور یورپ کے قرضوں کے بحران کے حل میں مدد کے لیے اپنی پالیسیوں میں تعاون پر بات چیت کی۔

XS
SM
MD
LG