رسائی کے لنکس

چین میں آٹھ بچوں کے قاتل کو سزائے موت


چین میں آٹھ بچوں کے قاتل کو سزائے موت
چین میں آٹھ بچوں کے قاتل کو سزائے موت

جنوب مشرقی چین میں آٹھ بچوں کے قاتل کو سنائی گئی سزائے موت پر بدھ کے روز عمل درامد کر دیا گیا ہے۔

چین میں آٹھ بچوں کے قاتل کو سزائے موت
چین میں آٹھ بچوں کے قاتل کو سزائے موت

ژنگ منژنگ (Zheng Minsheng) نے مارچ میں اپنی ایک دوست کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد دل برداشتہ ہو کر نان پنگ شہر کے ایک سکول میں گھس کر چھرے سے وار کر کے آٹھ بچوں کو ہلاک اورپانچ مزید کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

ژنگ نے اس ماہ اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے یہ جان لیواحملے ارادتاًکیے تھے لیکن ساتھ ہی سزائے موت کے خلاف اپیل بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مطابق سزائے موت پر عمل درامد کرنے والے ملکوں میں چین سرِ فہرست ہے لیکن چین نے اس حوالے سے کبھی بھی عدادوشمار دنیا کے سامنے پیش نہیں کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG