رسائی کے لنکس

چین میں سیلاب سے 57 افراد ہلاک


چین میں سیلاب سے 57 افراد ہلاک
چین میں سیلاب سے 57 افراد ہلاک

چین میں سیلاب سے 57 افراد ہلاک
چین میں سیلاب سے 57 افراد ہلاک

چین میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے تین صوبوں میں سیلاب سے 57 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ مزید 29 لاپتا ہیں۔

وزارت برائے شہری اُمور کا کہنا ہے کہ 12 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ہنان، شانزی اور شیچوان صوبوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ تقریباً دو ارب 70 کروڑ ڈالرز لگایا جا رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ژنہوا‘ کے مطابق شانزی صوبے میں گزشتہ 50 برسوں کے دوران آنے والا یہ سب سے تباہ کُن سیلاب ہے۔ صوبائی دارالحکومت ژیان کے مضافات میں مٹی کا تودا گرنے سے کارخانے کے 17 مزدور ہلاک ہو گئے۔

منگل کو ژنہوا کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دریائے یانگتز میں طغیانی ہے جس کا پانی ’’تھری گورجز ڈیم‘‘ سے پہلے ایک اور ذخیرے میں جمع ہو رہا ہے جہاں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 16 میٹر بلند ہو چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG