رسائی کے لنکس

چین میں سونے کی فروخت کے لیے پہلی مشین کی تنصیب


چین میں سونے کی فروخت کے لیے پہلی مشین کی تنصیب
چین میں سونے کی فروخت کے لیے پہلی مشین کی تنصیب

چین نے سونے کی فروخت کے لیے ملک میں پہلی خودکار مشین نصب کی ہے جس کا مقصد عالمی اقتصادیات کی غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے تناظر میں عام صارف کو اپنی رقم محفوظ بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سرکاری اخبار’پیپلز ڈیلی‘ نے خبر دی ہے کہ یہ مشین دارالحکومت بیجنگ کے تجارتی مرکز وانگ فو جنگ اسٹریٹ میں نصب کی گئی ہے جہاں خریدار مختلف مالیت کے سونے کے سکے یا بارز خرید سکیں گے۔

مشین سے زیادہ سے زیادہ اڑھائی کلوگرام یا ایک لاکھ 56 ہزار ڈالرمالیت کا سونا ایک وقت میں خریدا جاسکتا ہے۔

خبر کے مطابق بیجنگ ایگریکلچرل بینک اور سونے کی تجارتی کمپنی دیگر محفوظ مقامات پر مزید مشینیں نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں صرافہ بازار، بڑی مارکیٹیں اور پرائیویٹ کلبس شامل ہیں۔

سونے کی خریداری کی خودکار مشینیں اس سے قبل امریکہ، برطانیہ،مشرق وسطیٰ اور یورپ میں قابل عمل ہیں۔

XS
SM
MD
LG