رسائی کے لنکس

گوگل کے الزامات سراسرسیاسی نوعیت کے ہیں: چینی نیوز ایجنسی


چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ گوگل سینسرشپ اور سائبر حملوں کی وجہ سے چین چھوڑنے کی دھمکی دے کر امریکی حکومت کے ایک ہتھیار کے طورپر کام کررہی ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے سنہوا نے اپنے اتوار کے روز کے ایک تبصرے میں کہا ہے کہ گوگل مکمل طورپر سیاست کی نذر ہوچکی ہے اور وہ چینی ثقافت اور چینی عوام کی روایات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے ۔

گوگل نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ سکیورٹی کے مسائل اور بیجنگ حکومت کے سینسر کے سخت قوانین کے باعث چین میں اپنا انٹرنیٹ سرچ انجن اور دیگر سرگرمیاں معطل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

سنہوا کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ گوگل کسی بنیاد کے بغیر چینی حکومت پر ہیکرز کی مدد کا الزام لگارہی ہے ۔ تبصرے میں گوگل پر چین کے اندونی معاملات میں مداخلت کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے حال ہی میں کہا تھا کہ امریکی حکومت اس معاملے میں شامل ہونانہیں چاہتی کیونکہ یہ تنازع چین اور گوگل کے درمیان ہے۔

XS
SM
MD
LG