رسائی کے لنکس

چین: آٹھ افراد پر تیانانمن گیٹ حملے کی فرد جرم عائد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اس حملے میں ایک شخص نے اپنی گاڑی کو ہجوم میں گھساتے ہوئے تیانانمن گیٹ کے قریب لے جا کر اسے دھماکے سے اڑا دیا۔

چین نے گزشتہ سال تیانانمن گیٹ کے قریب دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے پر آٹھ افراد پر فرد جرم عائد کی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے اس حملے میں ایک شخص نے اپنی گاڑی کو ہجوم میں گھساتے ہوئے تیانانمن گیٹ کے قریب لے جا کر اسے دھماکے سے اڑا دیا۔

اس واقعے میں گاڑی میں سوار حملہ آور اس کی بیوی اور ساس کے علاوہ وہاں موجود دو سیاح ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے اس واقعے کے چند ہی روز بعد آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا جن پر سنکیانگ کے دارالحکومت اورمچی کی عدالت نے ہفتے کو فرد جرم عائد کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ان افراد پر دہشت گرد گروپ کا حصہ ہونے، منصوبہ تیار کرنے اور خطرناک طریقے سے عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا۔

حکام ملک میں ہونے والے تشدد کے اکثر واقعات کا ذمہ دار سنکیانگ میں آباد ایغور مسلم آبادی پر عائد کرتی ہے جب کہ یہ لوگ عرصہ دراز سے اپنے خلاف حکومت کے امتیازی سلوک کا شکوہ کرتے آرہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG