رسائی کے لنکس

جاپانی سیاست دانوں کے، متنازع جزائر کے، دورے پر چین کا احتجاج


جاپانی سیاست دانوں کے، متنازع جزائر کے، دورے پر چین کا احتجاج
جاپانی سیاست دانوں کے، متنازع جزائر کے، دورے پر چین کا احتجاج

منگل کے روز چار جاپانی سیاست دانوں کے ایک گروپ کی جانب سے مشرقی بحیرہ چین کے متنازع جزیروں کے مختصر دورے پر چین نے احتجاج کیا ہے۔

جاپان کے عہدے داروں نے کہاہے کہ اوکی ناوا کی مقامی حکومت کے چار سیاست دانوں نے پتھریلے اور غیرآباد جزائرے کے سلسلے کا، جسے جاپانی سین کاکو اور چین کے باشندے دیاؤیو کے نام سے موسوم کرتے ہیں، مختصر دورہ کیا۔

سٹرٹیجک اہمیت کے حامل اور توانائی کی دولت سے مالامال ان جزائر پر جاپان کا قبضہ ہے جب کہ چین اور تائیوان بھی ان جزیروں کے دعویدار ہیں۔

چین عموماً اس طرح کے دوروں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مخالفت کرتا ہے۔

چین کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز کہا کہ مذکورہ جزائر قبل ازتاریخ سے چین کا حصہ ہیں اور یہ کہ وہ اپنی علاقائی حدود کا تحفظ کرے گا۔

ایک اور خبر میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ ، تائیوان اور چین کے دس سرگرم کارکنوں کا ایک گروپ ان متنازع جزائر کی جانب سفر کررہاہے۔

چین اور جاپان کے درمیان تعلقات ستمبر 2010ء سے برسوں کی اپنی کم ترین سطح پر ہیں جب جاپان نے مشرقی بحیرہ چین میں مچھلیاں پکڑنے والے ایک چینی بحری جہاز کے کپتان کو جاپانی سرحدی محافظوں کی کشتی سے ٹکرانے کے بعد گرفتار کرلیاتھا۔

XS
SM
MD
LG