رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے وزیرِاعظم کا دورہ شنگھائی


شمالی کوریا کے وزیرِاعظم کا دورہ شنگھائی
شمالی کوریا کے وزیرِاعظم کا دورہ شنگھائی

شمالی کوریا کے وزیرِاعظم چو یونگ رِم نے بدھ کو چین کے معاشی مرکز قرار دیے جانے والے شہر شنگھائی کا دورہ کیا اور اپنے وفد کے ہمراہ شنگھائی کے میئر ہان ژینگ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

شمالی کوریا کے رہنما چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں جس کا مقصد پیانگ یانگ کے اہم ترین اتحادی اور تجارتی شریک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

شنگھائی آمد سے قبل منگل کو وزیرِاعظم چو نے بیجنگ میں چین کے صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک نے حال ہی میں اپنی مشترکہ سرحد پر معاشی زونز کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

چین شمالی کوریا کو اپنا جوہری پروگرام ترک کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے کی جانے والی چھ ملکی مذاکرات کی میزبانی کرتا رہا ہے جو 2009ء میں پیانگ یانگ کے اچانک بائیکاٹ کے بعد تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

چین نے شمالی و جنوبی کوریا کے جوہری مذاکرات کاروں کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات کی میزبانی بھی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG