رسائی کے لنکس

چین: مٹی کے تودے تلے دبنے سے 16 طلبہ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے جنوب مغربی علاقے میں ایک اسکول کی عمارت مٹی کے تودے تلے دبنے سے 16 طلبہ ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ تین طالبِ علم تاحال لاپتہ ہیں۔

چین کے جنوب مغربی علاقے میں ایک اسکول کی عمارت مٹی کے تودے تلے دبنے سے 16 طلبہ ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ تین طالبِ علم تاحال لاپتہ ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح مٹی کے ایک تودے نے صوبہ یونن کے زینہی نامی گاؤں کے قریب یوفانگ ایلیمنٹری اسکول اور دیگر دو عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ اسکول گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے میں بھی متاثر ہوا تھا جس میں کم ازکم 81 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق چین کے اسکولوں میں ایک ہفتے سے چھٹیاں ہیں تاہم مٹی کے تودے تلے دبنے والے بچے گزشتہ ماہ کے زلزلے کے باعث اپنی پڑھائی کے حرج کو دور کرنے کے لیے اضافی کلاسیں لے رہے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نزدیکی دریا میں پانی کا بہائو بھی متاثر ہوا ہے جس کےباعث علاقے سے لگ بھگ 800 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چین کا یونن صوبہ پہاڑی علاقہ ہے جہاں زلزلوں کا آنا معمول ہے۔ گزشتہ ماہ آنے والے 6ء5 شدت کے زلزلے نے کئی دیہات کو تباہ کردیا تھا جس سے دو لاکھ سے زائدافراد بے گھر ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG