رسائی کے لنکس

چین: مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد افراد لاپتہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے جب کہ اکیس لاپتہ ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیچوان صوبے میں 20 سے زائد افراد مٹی کا تودے تلے دب گئے ہیں۔

مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ بدھ کی صبح ڈوجنگیاں میں پیش آیا۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے جب کہ اکیس لاپتہ ہیں۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ایک سو سے زائد امدادی کارکن سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاش کے کام میں مصروف ہیں۔

شدید بارش کے بعد منگل کو سیچوان میں ایک پل بھی گر گیا تھا جس سے کم از کم 12 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

2008ء میں سیچوان کا علاقہ زلزلے سے بھی شدید متاثر ہوا۔
XS
SM
MD
LG