رسائی کے لنکس

چین: فوجی سازوسامان کے ٹھیکوں کی بولی میں پرائیویٹ کمپنیوں کو اجازت


چین: فوجی سازوسامان کے ٹھیکوں کی بولی میں پرائیویٹ کمپنیوں کو اجازت
چین: فوجی سازوسامان کے ٹھیکوں کی بولی میں پرائیویٹ کمپنیوں کو اجازت

چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے کہاہے کہ حکومت نے پہلی بار فوجی سازوسامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

خبررساں ادارے سنہوا نے اپنی بدھ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ فوجی سازوسامان کی خریداری کے عمل میں اصلاحات کے منصوبے کے تحت عوام کے لیے یہ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں1600 کمپنیوں کے نام درج ہیں۔

سنہوا نے ایک سرکاری ذریعے کا، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، حوالے دیتے ہوئے کہاہے کہ ان اصلاحات کا مقصد فوجی سازوسامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کے درمیان مسابقت کی فضا پیدا کرنا اور سویلن شعبے کی کمپنیوں کو ٹھیکوں کی نیلامی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

16 سوکمپنیوں کی اس فہرست میں سے تقریباً نوسو کمپنیوں کا تعلق نجی شعے سے ہے۔

سنہوا کا کہناہے کہ صدر ہوجن تاؤ ، سرکاری شعبے کی خریداریوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی کوشش کررہے ہیں۔ ایجنسی نے سرکاری ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد مجموعی طورپر فوجی آلات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

XS
SM
MD
LG