شمالی چین میں کوئلے کی جس کان میں پانی بھر گیاتھا، اس میں سے دومزید نعشیں بازیاب کرلی گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
پیر کے روز یہ نعشیں وانگ جیالنگ کی کوئلے کی کان سے نکالی گئیں جہاں ابھی تک تین مزید لاپتا کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔
صوبے شانسکی کی اس کان میں 28 مارچ کو پانی بھر گیا تھا جس کے نتیجے میں 153 کان کن ، کان کے اندر پھنس گئے تھے۔ ان میں سے 115 کان کنوں کو ایک ہفتے سے زیادہ عرصے تک زیر زمین پھنسے رہنے کے بعد گذشتہ ہفتے زندہ نکال لیا گیا تھا۔
اس سانحے کے نتیجے میں چین میں کانوں کی حفاظت کے مسئلے پر ایک بار پھر توجہ مبذول ہوگئی ہے جہاں گذشتہ سال کوئلے کی کانوں میں 2600 سے زیادہ کان کن ہلاک ہوئے تھے۔