رسائی کے لنکس

پاکستان سے خطرناک پولیو وائرس چین پہنچ گیا


پاکستان سے خطرناک پولیو وائرس چین پہنچ گیا
پاکستان سے خطرناک پولیو وائرس چین پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ پاکستان سے جانے والے پولیو وائرس کی ایک انتہائی خطرناک قسم چین میں پھیل رہی ہے۔

صحت کے عالمی ادارے نے کہاہے کہ چین میں پھیلنے والے پولیو وائرس اور پاکستان میں موجود اس مرض کے درمیان تعلق کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران چین کے دور افتادہ مغربی صوبے شین جیانگ میں، جس کی سرحدیں پاکستان کے ساتھ ملتی ہیں، سات مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پولیو وائرس کی یہ قسم زیادہ تیزی اور آسانی سے پھیلتی ہے۔

عالمی ادارے نے دونوں ممالک پر زور دیاہے کہ وہ اس مرض کی نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں اور چین سے پاکستان جانے والے سیاحوں کو لازمی طورپر پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لگوا نی چاہیے۔

XS
SM
MD
LG