رسائی کے لنکس

چینی نژاد امریکی شہری کو آٹھ سال قید


چینی نژاد امریکی شہری کو آٹھ سال قید
چینی نژاد امریکی شہری کو آٹھ سال قید

چینی نژاد امریکی ماہر ارضیات” جیالوجسٹ “کو چین میں ریاستی راز چرانے اور جاسوسی کے الزامات ثابت ہونے پر آٹھ سال قیداور 30 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ 44 سالہ ژو فینگ کو تیل کی صنعت کے بارے میں اعداد وشمار چرانے کے الزام میں 2007ء میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ژو کا موقف ہے کہ اُس نے جومعلومات حاصل کی ہے ہیں وہ عام آدمی کے لیے پہلے ہی دستیاب تھیں۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دوران حراست انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سفارت خانے نے اپنے ایک بیان میں اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ژوفینگ کی فوری رہائی اور امریکہ کو حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ژو کی معاونت کرنے پرعدالت نے تین چینی باشندوں کو بھی اڑھائی اڑھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG