رسائی کے لنکس

چینی مصنوعات: عام تاثرکوبہترکرنےکےلیےباقاعدہ اشہاری مہم کا آغاز


اشتہاری مہم نہایت ہی معذرت خواہانہ نوعیت کی ہے، یعنی ہم پہ الزام نہ دو، ہم معیاری نام رکھنےوالی کمپنیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں: میڈیا کی اشتہاری مہم کے مشیر کی رائے

ملک کی متعدد مصنوعات کے بارے میں بُرے تاثر کی درستگی کی خاطر حکومتِ چین اور چین کے چار صنعتی گروپوں نے مل کر ٹیلی ویژن پر ایک اشتہاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملاوٹ والے دودھ بنانے پراُٹھنے والے خوف و ہراس کے طوفان اور دیگرچینی مصنوعات کے بارے میں رسوائی کے سوال پر تشویش کے تناظر میں ‘چین ساختہ، دنیا کے ساتھ تیارشدہ’ کے نام سے موسوم اشتہاری مہم کا آغاز ہوا ہے۔

اشتہار کا مقصد دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ ساختہٴ چین کا مطلب معیارکے حامل ہونے کے مترادف ہے۔ امریکہ میں اشتہارات کے ماہرین اِس بات پر متفق نہیں آیا ایسی اشتہار بازی سےواقعی کوئی فرق پڑسکتا ہے۔

چائنا گروپ کے مطابق، بچوں کے کھلونوں پر لیڈ کے رنگ کا استعمال، غیر معیاری دودھ اور جانوروں کے لیے خوراک میں آلودگی کے معاملات سامنے آنے کے پیشِ نظر ‘چین میں تیار شدہ ’ اشتہاری مہم کی ضرورت درپیش آئی۔

چائنا گروپ کا کہنا ہے اِس سے ارزاں ، بہت ہی کم لاگت پر تیار ہونے والی مصنوعات کے معیار سے متعلق بات ذہن میں آتی ہے۔

30سیکنڈ کے ایک اشتہار میں برسوں سے پریس میں آنے والے چین مخالف تاثر کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اشہتار کو چین کی وزارتِ تجارت اور چار اہم صنعتی گروپوں کی طرف سے تیار کیا گیا ہے، جس میں حکومت نے عالمی معیار کو نمایاں کیا ہے۔ امریکی اشتہارات کے ایک ادارے سے منسلک ایجنسی نے اِسے تیار کیا ہے۔

ٹیلی ویژن کے نشریے میں اِس بات کو نمایاں کیا گیا ہے کہ چینی مصنوعات کو عالمی ساجھے داروں کی شراکت سے تیار کیا گیا ہے۔
تاپایو کرسچن سین، کریب اینڈ اینڈرسن ورلڈ وائیڈ کے مطابق، ‘میں سمجھتا ہوں کہ یہ کاوش مغربی سامعین کے لیے با ذوق بنا کر پیش کی گئی ہے۔ میرے خیال میں اِس میں جدت کا احساس ہوتا ہے۔’

تاپایو کرسچن سین نامی بین الاقوامی میڈیا کے مشیر نے چین کی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ چین میں بننے والے میلامائن کی ملاوٹ والے دودھ کے استعمال سے کم از کم چھ چینی بچوں اور لاکھوں بیمار ہونے کے بعد، یہ اشتہار بازی ضروری ہوگئی تھی۔


تاپایو کرسچن سین ، انٹرنیشنل میڈیا مشیر نے کہا کہ اُن کے خیال میں اشتہاری مہم کے نتیجے میں چینی اشیا کے بارے میں مغرب میں لوگوں کے تاثر کو دور کرنے کے سلسلے میں کسی حد تک یہ کارگر کوشش ہے۔

لیکن بزنس سے متعلق علم کے پروفیسر جانی جانسن اس اشتہار میں کچھ اور ہی پیغام کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اُن کے بقول، یہ کوشش نہایت ہی معذرت خواہانہ نوعیت کی ہے، یعنی ہم پر الزام نہ دو، ہم معیاری نام رکھنےوالے لوگوں کے ساتھ کام سے منسلک ہیں۔

XS
SM
MD
LG