رسائی کے لنکس

چین میں تباہ کن زلزلے میں 400 ہلاک


چین میں تباہ کن زلزلے میں 400 ہلاک
چین میں تباہ کن زلزلے میں 400 ہلاک

چین میں سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح تبت کے اردگرد علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے میں کم از کم 400 افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

مقامی لوگوں اور سرکاری ٹی وی کے مطابق کم شدت کے آنے والے مسلسل جھٹکوں سے نسبتاً کمزور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جب کہ گھروں اور سکولوں کے علاوہ بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچنے سے بہت سے لوگ ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں طبی سامان اور عملے کے علاوہ خیموں کی کمی کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے فوجی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے کچھ امدادی سامان علاقے میں روانہ کردیا گیا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں آباد دیہاتوں میں بسنے والے بیشتر متاثرہ افراد کم درجہ حرارت کی وجہ سے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں کیونکہ گھروں کی اکثریت یا تو زمین بوس ہوچکی ہے یا انھیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

زلزلے کا مرکز قامدو سے 245 کلومیٹر شمال میں بتایا گیا جس کی سرحد چین کے سچوان صوبے سے جڑی ہوئی ہے جہاں 2008 میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90 ہزار لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG