رسائی کے لنکس

چین میں تیزرفتار ریل کے نظام میں توسیع


چین میں تیزرفتار ریل کے نظام میں توسیع
چین میں تیزرفتار ریل کے نظام میں توسیع

چین نے پہلے سے ہی دنیا کے تیز ترین ریلوے نظام کو توسیع دینے کے سلسلے میں شنگھائی اور ہانگ ژیو کے درمیان تیز رفتار ریل رابطے کا آغاز کیا ہے۔

منگل کواس لائن پر پہلی ٹرین نے 350کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 202کلومیٹر کا فاصلہ 45منٹ میں طے کیا۔

شنگھائی کے میئر کا کہنا تھا کہ اس ریل کی پٹڑی سے دریائے یانگ تز کے اطراف میں واقع علاقوں کو ریلوے نظام میں شامل کرنے کے عمل میں تیزی آئے گی۔

چین میں 7431کلومیٹر تیز ترین ریلوے لائینیں ہیں جو کہ جاپان کے ریلوے نظام سے تین گنا زیادہ ہے۔ چین 2012ء تک ریل کی پٹڑیوں کی مجموعی لمبائی 13000کلومیٹر تک بڑھانے اور 2020ء تک ملک کی 90فیصد آبادی کو ریل کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کا تخمینہ تین سو ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG