رسائی کے لنکس

چین کی طرف سے جاپانی وزیراعظم کے بیان کی مذمت


جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے چین سے ان تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا جو ان کے بقول بین الاقوامی قوانین اور فضائی تحفظ کی آزادی کے منافی ہیں۔

مشرقی بحیرہ چین پر وضع کردہ نئی فضائی دفاعی حدود کو واپس لینے کے جاپانی وزیراعظم کے مطالبے کو چین نے ’’اہانت آمیز‘‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوکیو میں منعقدہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے چین سے ان تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا جو ان کے بقول بین الاقوامی قوانین اور فضائی تحفظ کی آزادی کے منافی ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لیئی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ جاپانی وزیراعظم کی طرف سے ایک بین الاقوامی فورم پر چین کے بارے میں ’’ تحقیر آمیز‘‘ بیان دینا ’’نہایت غیر تسلی بخش‘‘ اقدام ہے۔

گزشتہ ماہ چین نے متنازع جزائر پر اپنی فضائی حدود وضع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں سے گزرنے والے تمام فوجی و سول جہازوں کو بیجنگ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی اور اس کے احکامات کی پاسداری کرنا ہوگی۔

جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ نے اس فضائی حدود کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔
XS
SM
MD
LG