رسائی کے لنکس

چین: زرمبادلہ کے ذخائر 32 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر


چین: زرمبادلہ کے ذخائر 32 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر
چین: زرمبادلہ کے ذخائر 32 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

چین کا کہناہے کہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر 32 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں جو ملک میں سرمائے کے بہاؤ اور افراط زر کے مسئلے میں اضافے کا سبب بن رہاہے۔

حکومت کی جانب سے سرمائے کی فراہمی پر پابندبوں اور افراط زر کی شرح کم کرنے کی کوششوں کے باوجود جون کے مہینے میں بینکوں کے نئے قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

چین کے پیپلز بینک نے منگل کے روز کہا کہ ملک میں ڈالر اور دوسری بیرونی کرنسیوں کے ذخائر میں 2011ء کی دوسری سہ ماہی میں ایک کھرب 53 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق اس کی وجہ غیر ملکی سرمائے کی دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی جانب آمد کا رجحان ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں چینی بینکوں نے 98 ارب ڈالر کے نئے قرضے جاری کیے جب کہ مئی میں جاری کردہ قرضوں کا حجم 85 ارب ڈالر تھا۔

چین کے پالیسی ساز ملک میں سرمائے پر قابو پانے کے لیے متعدد اقدامات کرچکے ہیں جن میں گذشتہ سال پانچ بار سود کی شرح میں اضافہ بھی شامل ہے۔ مگر ان حکومت اقدامات کے باوجود چین میں اس سال جون میں قیمتوں کی سطح گذشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تقریباً ساڑھے چھ فی صد زیادہ تھی اور زیادہ تر اضافہ کھانے پینے کی چیزوں میں ہوا تھا۔

چین نے اس سال ملک میں افراط زر کو چار فی صد سطح سے بڑھنے سے روکنا چاہتی ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ اس سے زیادہ اضافہ معاشرے میں بے چینی پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG