رسائی کے لنکس

مشرقی چین میں ٹیکس وصولی پر ہنگامے


مشرقی چین میں ٹیکس وصولی پر ہنگامے
مشرقی چین میں ٹیکس وصولی پر ہنگامے

مشرقی چین میں جمعرات کے روز چھوٹے کاروباروں سے منسلک سینکڑوں افراد نے ٹیکسوں کی وصولی پر کھڑے ہونے والے تنازع کے بعد مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہناہے کہ یہ ہنگامے صوبے ژجیانگ کے شہر ژیلی میں بچوں کے ملبوسات بنانے والی ایک کمپنی کی جانب سے ٹیکسوں کی ادائیگی سے انکار کے بعد شروع ہوئے۔ اس موقع پر کئی لوگ اکھٹے ہوگئے اور انہوں نے ٹیکس وصولی کے اہل کار پر حملہ کردیا۔

سرکاری اہتمام کام کرنےوالی ویب سائٹ پر موجود رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی حکومت کا کہناہے کہ ہنگامے نے تیزی سے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس میں چھ سو کے لگ بھگ افراد شامل ہوگئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے ہوژہو ویب سائٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جمعرات کو دیرگئے جاری ہونے والی ژیلی شہر کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہےکہ سینکڑوں پولیس اہل کار سرکاری عمارت کے گرد کشت کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG