رسائی کے لنکس

چین: دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر مکمل


632 میٹر بلند ’’شنگھائی ٹاور‘‘ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ہفتہ کو ایک تقریب میں اس پر پرچم لہرایا گیا۔

چین کے اقتصادی مرکز شنگھائی میں دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔

632 میٹر بلند ’’شنگھائی ٹاور‘‘ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ہفتہ کو ایک تقریب میں اس پر پرچم لہرایا گیا۔

اس تقریب کے بعد اب تعمیراتی کام میں مصروف افراد عمارت کے اندرونی حصوں میں کام مکمل کریں گے۔

آئندہ سال تعمیر کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس بلند و بالا عمارت میں دفاتر، لگژری ہوٹل اور ممکنہ طور پر ایک میوزیم کے لیے جگہ دستیاب ہو گی۔

اس عمارت کا ڈیزائن ایک امریکی تعمیراتی فرم جنسلر نے تیار کیا۔

دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج الخلفیہ‘ ہے جس کی بلندی لگ بھگ 830 میڑ ہے۔
XS
SM
MD
LG