رسائی کے لنکس

چین: جنوب مغربی علاقے میں طاقتور زلزلہ


طاقتور زلزلے سے اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک جب کہ تین سو زخمی ہو گئے۔

چین کے جنوب مغربی خطے میں طاقتور زلزلے سے اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک جب کہ تین سو زخمی ہو گئے۔

زلزلے کا مرکز یوننان صوبے میں تھا اور چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث پچاس ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق منگل کو دیر گئے آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ ریکارڈ کی گئی۔

چینی عہدیداروں کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6 تھی اور اس کے مرکز کی گہری پانچ کلو میٹر زیر زمین تھی۔

خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث گھر کئی سکینڈز تک لزرتے رہے اور شدید متاثرہ علاقوں میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

متاثرہ علاقوں میں بعد از زلزلے کے جھٹکے یعنی ’آفٹر شاکس‘ بھی آتے رہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تک کی تھی۔

سینکڑوں فوجی اور امدادی کارکن متاثر علاقے کی طرف روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ نے حکم دیا کہ انسانی جانیں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

چین کی جنگوا کاؤنٹی جہاں یہ زلزلہ آیا اُس کی سرحدیں میانمار اور لاؤس سے ملتی ہیں۔ اس علاقے کی آبادی لگ بھگ دو لاکھ نوے ہزار ہے۔

اس پہاڑی علاقے میں پہلے بھی زلزلے آتے رہیں اور اگست میں صوبہ یوننان کے ایک دوسرے حصے میں 6.3 شدت کے زلزلے میں چھ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG