رسائی کے لنکس

چینی خلاباز تجرباتی خلائی مرکز میں داخل


چین کے خلاباز پیر کے روز زمین کے مدار میں گردش کرنے والے تجرباتی مرکز میں داخل ہوگئے ۔

خلاء میں اپنا مستقل خلائی اسٹیشن قائم کر نے کی بیجنگ کی کوششوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین کارروائی ہے۔

چین کے خلائی جہاز شینزو نائین کا عملہ تین خلابازوں پر مشتمل ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جو خلاء میں بھیجی جانے والی پہلی چینی خاتون ہیں۔

خلاباز تجرباتی خلائی مرکز تیان گونگ ون میں گرین وچ ٹائم کے مطابق صبح چھ بجے داخل ہوئے۔

تینوں خلاباز خلائی مرکز میں تقریباً دو ہفتے گذاریں گے اور زمین کی جانب اپنے سفر پر روانگی سے قبل وہ کئی تجربات کریں گے۔

خلائی جہاز شینزو نائین ہفتے کے روز چین کے شمال مغربی صحرائے گوبی کے ایک سرے پرواقع سیٹلائٹ لانچ اسٹیشن جیوکوان سے روانہ ہوئے تھے۔

چین نے اس سے قبل اپنا انسان بردار خلائی جہاز ستمبر 2009 ء کو بھیجا تھا۔

XS
SM
MD
LG