رسائی کے لنکس

چین کا ایک اور سیارہ مدار میں


چین کا ایک اور سیارہ مدار میں
چین کا ایک اور سیارہ مدار میں

چین نے اپنے بیڈو نامی سیٹلائٹ اور نیویگیشن نیٹ ورک کے تحت ایک اور سیارہ خلا میں چھوڑا ہے۔

کرہ ارض کے گرد چکر لگانے والے اس سیارے کو بدھ کی صبح جنوب مغربی سیچوان صوبے میں ژی چینگ لانچ سنٹر سے ’لانگ مارچ تھری اے راکٹ‘ کے زریعے مدار میں بھیجا گیا۔

چائینہ اکیڈمی آف اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کا تیار کردہ یہ سیارہ ایسے آلات سے لیس ہے جو چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کو بالکل درست معلومات حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے ژنہوا کا کہنا ہے کہ 2007ء کے بعد سے خلا میں چھوڑا گیا یہ نواں سیارہ ہے۔ اس کے مطابق بیڈو نیٹ ورک بل آخر مجموعی طور پر 35 سیاروں پر مشتمل ہو گا۔

XS
SM
MD
LG