رسائی کے لنکس

چین کے تجارتی 'سر پلس' میں نمایاں کمی


چین کے تجارتی 'سر پلس' میں نمایاں کمی
چین کے تجارتی 'سر پلس' میں نمایاں کمی

چینی حکام نے کہا ہے کہ درآمدات میں غیر ممکنہ اضافے کے باعث گزشتہ ماہ اگست میں چین کے تجارتی 'سر پلس' میں نمایاں کمی آئی ہے۔

چین کی کسٹمز ایجنسی کی جانب سے ہفتہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہِ اگست کے دوران چین کی برآمدات کا حجم 173 ارب ڈالرز رہا جو گزشتہ برس اگست میں کی جانے والی برآمدات سے 5ء24 فی صد زیادہ ہے۔

تاہم ایجنسی کے مطابق چین کی درآمدات میں اسی مدت کے دوران 2ء30 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اگست کے مہینے میں چینی درآمدات کا حجم 5ء155 ارب ڈالرز رہا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل رواں برس مارچ میں 2ء152 ارب ڈالرز کی ریکارڈ درآمدات کی گئی تھیں۔

درآمدات و برآمدات کے فرق میں کمی آنے کے باعث چین کا تجارتی 'سر پلس' 8ء17 ارب ڈالرز تک محدود ہوگیا ہے۔ اس سے قبل رواں برس جولائی میں یہی سرپلس 5ء31 ارب ڈالرز تک جا پہنچا تھا جو گزشتہ 30 ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔

درآمدات و برآمدات کے حجم میں پایا جانے والا یہ نمایاں فرق چین اور اس کے بڑے تجارتی شریکِ کار امریکہ اور یورپ کے درمیان ایک اہم وجہِ نزاع ہے جو دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ تک مزید رسائی کے خواہاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG