رسائی کے لنکس

چین: معروف کاروباری شخص لاپتا ہونے کے بعد دوبارہ منظر عام پر


جون میں چین کے حصص کی قیمتین گرنے کے بارے میں نگران اداروں کی جانب سے تحقیقات کے آغاز کے بعد کئی سرمایہ دار لاپتا ہو گئے ہیں یا انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

چین کے دو اخبارات کے مطابق ملک کی ایک اہم کاروباری شخصیت کو گزشتہ ہفتے لاپتا ہونے کے بعد پیر کو ایک کاروباری اجلاس میں دیکھا گیا۔

گزشتہ ہفتے ان کی کمپنی نے کہا تھا کہ وہ اپنے ذاتی معاملات کے بارے میں ہونے والی تحقیقات میں حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔

حکومت نے فوسن کے چیئرمین گو گوانگ چینگ کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی جبکہ انہوں نے خود بھی اس کے بارے میں ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔

صدر شی جنپنگ کی قیادت میں بدعنوانی کے خلاف تین سال سے جاری آپریشن میں سرکاری کمپنیوں کے درجنوں عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

جون میں چین کے حصص کی قیمتین گرنے کے بارے میں نگران اداروں کی جانب سے تحقیقات کے آغاز کے بعد کئی سرمایہ کار لاپتا ہو گئے ہیں یا انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

چینی اخبارات کے مطابق پیر کو گو نے فوسن کے پہلے سے طے شدہ سالانہ اجلاس میں خطاب کیا۔ دونوں اخبارات نے ان کے حوالے سے کہا کہ فوسن کو عالمی سطح پر اپنا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے مگر اخبارات نے تحقیقات کے حوالے کوئی بات نہیں بتائی۔

جمعے کو ایک کاروباری میگزین میں یہ خبر آنے کے بعد کہ فوسن اپنے چیئرمین سے رابطہ نہیں کر پا رہی کمپنی نے اپنے حصص کی خرید و فروخت معطل کر دی تھی۔

بعد میں کمپنی نے بیان جاری کیا تھا کہ گو ’’عدالتی حکام کی طرف سے کی جانے والے تحقیقات میں مدد دے رہے ہیں۔‘‘

گو بیرون ممالک چین کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی کمپنی فوسن ریئل اسٹیٹ، سٹیل، کان کنی اور ریٹیل کے کاروبار سے منسلک ہے۔

XS
SM
MD
LG